اسلام آباد: پاکستان میں اب فائیو جی سروسز باقاعدہ طور پر دستیاب ہو گئی ہیں، جس سے صارفین تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ اور بہتر کنیکٹیوٹی کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم فائیو جی استعمال کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ صارف کا ڈیوائس اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرے اور وہ فائیو جی کوریج والے علاقے میں موجود ہو۔
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہدایات درج ذیل ہیں:
ان مراحل کے بعد صارف فائیو جی سروس استعمال کر سکیں گے۔ اگر سیٹنگز میں فائیو جی کا آپشن موجود نہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ موبائل اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ نہیں کرتا۔ اس کے علاوہ کنیکٹیوٹی کے مسائل کی صورت میں موبائل کو ری سٹارٹ کریں، نیٹ ورک سیٹنگز ری فریش کریں یا نیٹ ورک فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔
آئی فون صارفین سیلولر ڈیٹا کی سیٹنگز میں جا کر 5G موڈ کو فعال کر سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کا ڈیوائس اس فیچر کو سپورٹ کرتا ہو۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر اسمارٹ فون 5G کے لیے موزوں نہیں ہوتا، لہٰذا سیٹنگز میں 5G کا آپشن نہ دکھائی دینے کی صورت میں ڈیوائس اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ نہیں کرتا۔
صحیح سیٹ اپ اور مناسب کوریج کے ساتھ، صارفین نئی جنریشن کی اس موبائل ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس سے نہ صرف تیز رفتار انٹرنیٹ ملے گا بلکہ آن لائن اسٹریمنگ، گیمنگ اور کاروباری استعمال میں بھی بہتری آئے گی۔