حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جمرود کے ٹیڈی بازار میں پٹاخہ دھماکہ، آٹھ سالہ بچہ زخمی، فوری طبی امداد فراہم Home / پاکستان /

جمرود کے ٹیڈی بازار میں پٹاخہ دھماکہ، آٹھ سالہ بچہ زخمی، فوری طبی امداد فراہم

ایڈیٹر - 21/03/2026
جمرود کے ٹیڈی بازار میں پٹاخہ دھماکہ، آٹھ سالہ بچہ زخمی، فوری طبی امداد فراہم

جمرود کے علاقے ٹیڈی بازار میں پٹاخہ پھٹنے کے نتیجے میں ایک 8 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کی شناخت جان اللہ کے بیٹے کے طور پر ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 خیبر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں بچے کو مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، تاہم اسے مزید طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شہریوں کو احتیاط برتنے اور آتش بازی سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔