حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈالہ کلچر ، پرائیویٹ گنرز اور اسلحہ نمائش کے خاتمے کیلئے کاروائیاں بدستور جاری Home / پاکستان /

ڈالہ کلچر ، پرائیویٹ گنرز اور اسلحہ نمائش کے خاتمے کیلئے کاروائیاں بدستور جاری

ایڈیٹر - 20/03/2026
ڈالہ کلچر ، پرائیویٹ گنرز اور اسلحہ نمائش کے خاتمے کیلئے کاروائیاں بدستور جاری

پشاور:تھانہ سربند پولیس کی کاروائی، سرکاری وردی سے مشابہت رکھنے والا یونیفارم میں ملبوس پرائیویٹ گنرز اور اسلحہ نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار، اسلحہ، اور ویگو گاڑی برآمد)*

پشاور () کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ، گن کلچر اور ڈالہ کلچر کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا ہے

اس سلسلے میں *ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند عمران خان اور چوکی انچارج رینگ روڈ صفدر شاہ  نے رنگ روڈ پر دیگر پولیس نفری کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران ویگو ڈالہ میں اسلحہ کی نمائش،اور سرکاری پولیس وردی سے مشابہت رکھنے والے یونیفارم میں پرائیویٹ گنرز کو گرفتار کرلیا، 

گرفتار ملزمان کی شناخت یونس ولد نیک محمد، عبدالوہاب ولد نواب، عثمان ولد عرفان ،  نوررحمان اور محب گل پسران گل عباس سے ہوئی ہیں،

کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے  تین عدد کلاشنکوف، میگزین اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،

پشاور پولیس ڈالہ اور گن کلچر، قبضہ مافیا، قمار بازی سمیت دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے مسلسل اقدامات اٹھا رہی ہے،

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،