حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عید الفطر کے آمد خیبر پختو نخوا کی مختلف جیلوں سے 422 قیدی رہا Home / پاکستان /

عید الفطر کے آمد خیبر پختو نخوا کی مختلف جیلوں سے 422 قیدی رہا

ایڈیٹر - 19/03/2026
عید الفطر کے آمد خیبر پختو نخوا کی مختلف جیلوں سے 422 قیدی رہا

پشاور ۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس نے عید الفطر 2026 سے قبل جیلوں کے خصوصی دورے کیے۔

ان دوروں کا مقصد معمولی نوعیت کے مقدمات کو قانون کے مطابق جلد نمٹانا تھا ان دوروں کے دوران مجموعی طور پر 378 مقدمات، جو معمولی نوعیت کے جرائم سے متعلق تھے نمٹا دیے گئے۔

اس کے نتیجے میں ایسے مقدمات میں ملوث 422 قیدیوں کو قانونی ریلیف فراہم کرتے ہوئے مختلف جیلوں سے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے

یہ اقدام عدلیہ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے ، انصاف کی بروقت فراہمی کو ممکن بنایا جائے ، اور بالخصوص عید الفطر کے بابرکت موقع پر مستحق افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے چیف جسٹس نے اس عمل میں شریک تمام جوڈیشل افسران کی محنت لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو سراہا ہے۔ اس اقدام سے جیلوں میں قیدیوں کے بڑھتے ہوئے ہجوم میں کمی لانے میں بھی مدد لی ہے۔