پشاور ( ) *ڈی ایس پی ریگی سرکل مظفر شاہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی ماڈل ٹاون علی ادرش مجمر نے اے ایس آئی اسرار خان اور دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بونیر سے تعلق رکھنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا،
گرفتار ملزمان میں اکبر علی ولد بخت نظر، اعزاز ولد ندیم الحق اور جواد ولد سید جبار شاہ شامل ہیں جو جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے،
گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے 10 لاکھ روپے جعلی پاکستانی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،