حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی، اللہ ہمیں معاف کرے۔ خواجہ آصف Home / سیاست /

78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی، اللہ ہمیں معاف کرے۔ خواجہ آصف

ایڈیٹر - 18/03/2026
 78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی، اللہ ہمیں معاف کرے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی، اللہ ہمیں معاف کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کے ہسپتال پر حملے کا دعوئی ان کی طرف سے آ رہا ہے جو مسجدوں پہ حملے کرواتے ہیں، سر بسجو دنمازیوں کو شہید کرتے ہیں نہتے شہریوں، بازاروں اور اسکولوں کو نشانہ بناتے ہیں، معصوم بچوں کو خون میں نہلاتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ جن کا ذریعہ آمدنی ہو، محسن کش لوگ اس ریاست پر حملہ آور ہیں جس نے 50 سال سے انہیں پناہ دی، جو کمٹمنٹ کرتے ہیں اسے پورا نہیں کرتے ، اربوں روپے کمٹمنٹ پوری کرنے کے لیے تاوان مانگتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مٹی نے نہ صرف ان کو پناہ دی ان کے لیے ایک سپر پاور سے ٹکرا گئے، تین نسلوں کی مہمان نوازی کی، ہم نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن ان کی مہمان نوازی سب سے فاش غلطی ہے، اللہ میں معاف کرے۔