حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ،دو رضا کار جاں بحق Home / سیاست /

مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ،دو رضا کار جاں بحق

ایڈیٹر - 18/03/2026
مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ،دو رضا کار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو رضا کار جاں بحق ہوگئے۔

مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے وانڈا یارک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں انصار الاسلام کے دو رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے، جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔