حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مردان، ایم ایم سی ہسپتال میں لاوارث نومولود بچی جاں بحق، انتظامی غفلت کے الزامات Home / پاکستان /

مردان، ایم ایم سی ہسپتال میں لاوارث نومولود بچی جاں بحق، انتظامی غفلت کے الزامات

ایڈیٹر - 18/03/2026
مردان، ایم ایم سی ہسپتال میں لاوارث نومولود بچی جاں بحق، انتظامی غفلت کے الزامات

مردان کے ایم ایم سی ہسپتال میں ایک لاوارث نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک برقعہ پوش نامعلوم خاتون ایک دن کی نومولود بچی کو گائنی وارڈ میں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔ بچی کو مبینہ طور پر بروقت طبی امداد فراہم نہ کیے جانے کے باعث جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بچی کو ایک دوسرے زیرِ علاج مریض کے والدین کے نام پر رجسٹرڈ کیا، جبکہ واقعے کے بعد گائنی وارڈ کے عملے نے خود کو ذمہ داری سے بری الذمہ قرار دینے کے لیے پولیس کو مراسلہ بھی ارسال کیا۔ بعد ازاں میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے لاوارث بچی کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی۔ واقعے نے ہسپتال میں انتظامی امور اور طبی سہولیات کی فراہمی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔