رستم مردان میں اغوائیگی کے مقدمے میں مطلوب ملزم کے ساتھ تھانہ رستم پولیس کا مقابلہ، چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار، پستول برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ رستم پولیس کو اغوائیگی کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی علاقہ بیکڑو اراضیات میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس ٹیم نے فوری چھاپہ مار کارروائی کی، پولیس ٹیم کے موقع پر پہنچتے ہی ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کی عرض سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے حق دفاع میں بھرپور جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم وقاص شاہ ولد رضوان شاہ زخمی ہو گیا جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ پستول بھی برآمد کر لیا زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کریمنل ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم اغوائیگی کے مقدمے میں مطلوب تھا، جبکہ ضلع بونیر اور مردان کے مختلف تھانوں میں اس کے خلاف قتل، اقدامِ قتل، چوری، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات سمیت دیگر سنگین جرائم کے کل 12 مقدمات درج ہیں فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس سرگرم عمل ہے جبکہ واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے