حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ماں کی فریاد، جمائمہ گولڈ سمتھ کی وزیراعظم سے بیٹوں کی عمران خان سے ملاقات کی فوری اجازت کی اپیل Home / پاکستان /

ماں کی فریاد، جمائمہ گولڈ سمتھ کی وزیراعظم سے بیٹوں کی عمران خان سے ملاقات کی فوری اجازت کی اپیل

ایڈیٹر - 17/03/2026
ماں کی فریاد، جمائمہ گولڈ سمتھ  کی وزیراعظم سے بیٹوں کی عمران خان سے ملاقات کی فوری اجازت کی اپیل

سابق وزیر اعظم عمران خان  کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ  نے وزیراعظم شہباز شریف  سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹوں کو اپنے والد سے ملاقات اور رابطے کی فوری اجازت دی جائے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں جمائمہ نے کہا کہ ان کے بیٹے، سلمان اور قاسم، گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے پاکستان کے ویزے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری میں ویزے کے لیے دوبارہ درخواست دی گئی تھی، جس کی آن لائن پراسیسنگ کے لیے 7 سے 10 دن کا وقت بتایا گیا تھا، تاہم 60 دن گزرنے کے باوجود پیش رفت نہیں ہو سکی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاملہ اس لیے بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ ان کے بیٹوں کی طبیعت ناساز ہے، اور وہ اپنے والد سے ملنے کے خواہاں ہیں۔ ان کے مطابق اس تاخیر کے باعث بچوں کی ذہنی اور جذباتی کیفیت متاثر ہو رہی ہے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے براہِ راست وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ بچوں کو اپنے والد سے ملنے کا موقع مل سکے۔

تاحال پاکستانی حکام یا متعلقہ قونصلر اداروں کی جانب سے اس درخواست پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔