پشاور ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے میں نان ایمپلائی ریلیٹڈ اخراجات میں 20 فیصد کمی کی جائے گی اخراجات میں کمی کا فیصلہ یکم اپریل سے 30 جون تک 3 ماہ کے لئے ہوگا،
جس کے تحت تمام سرکاری محکموں، نیم سرکاری اداروں اور خود مختار اداروں میں تنخواہوں کے علاوہ دیگر اخراجات میں ہیں فیصد کمی کی جائے گی
اخراجات میں کمی کا فیصلہ یکم اپریل سے 30 جون تک نافذ العمل رہے گا، محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام پر نسپل اکاؤنٹنگ افسران کوختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔