ملاکنڈ: ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں گزشتہ ہفتے کے دوران 62 مختلف ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیتے ہوئے 60 زخمیوں اور مریضوں کو ریسکیو سروسز فراہم کیں جبکہ 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ان ایمرجنسیز میں 46 میڈیکل ایمرجنسیز، 10 روڈ ٹریفک حادثات، 5 آگ لگنے کے واقعات اور 1 ریکوری آپریشن شامل تھے۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو ہفتہ بھر میں 2195 کالز موصول ہوئیں، جن میں 681 معلوماتی/ڈراپ کالز جبکہ 1452 فیک، غیر متعلقہ یا بچوں کی کالز شامل تھیں۔ ریسکیو 1122 کی ریفرل ایمبولینس سروس کے تحت گزشتہ ہفتے کے دوران 35 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں 10 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 25 مریضوں کو ضلع سے باہر بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے منتقل کیا گیا۔