حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کے پی کے حکومت کا بڑا اقدام، اخراجات میں بڑی حد تک کمی کا فیصلہ Home / پاکستان /

کے پی کے حکومت کا بڑا اقدام، اخراجات میں بڑی حد تک کمی کا فیصلہ

ایڈیٹر - 15/03/2026
کے پی کے حکومت کا بڑا اقدام، اخراجات میں بڑی حد تک کمی کا فیصلہ

پشاور : صوبائی حکومت نے مالی نظم و ضبط کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری اداروں کے غیر ضروری اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یکم اپریل سے 30 جون تک صوبے کے تمام سرکاری محکموں، نیم سرکاری اور خودمختار اداروں کو ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ دیگر اخراجات میں کم از کم 20 فیصد کمی کرنا ہوگی۔

محکمہ خزانہ نے تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور غیر ضروری اخراجات کو محدود کر کے مالی نظم و نسق بہتر بنایا جائے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبائی وسائل کی بچت اور دستیاب فنڈز کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرنا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ رمضان نگہبان پیکج کی تکمیل کے آخری مرحلے کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ مالی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔