حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مردان تحصیل رستم میں افسوس ناک واقعہ دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ Home / پاکستان /

مردان تحصیل رستم میں افسوس ناک واقعہ دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایڈیٹر - 15/03/2026
مردان تحصیل  رستم میں افسوس ناک واقعہ دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے پلوڈھیری سپنیکے میں واقع ایک مائننگ پلانٹ پر اچانک دھماکے کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مزدور معمول کے مطابق کان کنی کے کام میں مصروف تھے۔ اسی دوران وہاں موجود بارودی مواد اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دونوں مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت جعفر ولد نامعلوم، سکنہ کانڑے عمرآباد اور سادہ خان سکنہ ضلع دیر کے طور پر ہوئی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی افراد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں مزدوروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب متوفیان کے اہل خانہ نے واقعے کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے گریز کیا ہے، جس کے باعث تاحال اس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔