حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرنیوالا شخص گرفتار ۔ Home / پاکستان /

خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرنیوالا شخص گرفتار ۔

ایڈیٹر - 14/03/2026
خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرنیوالا شخص گرفتار ۔

پشاور ( ) افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں ناکہ بندیوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے

اس سلسلے میں ایس پی صدر ڈویژن محمد ارشد خان کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل واجد شاہ خان کی نگرانی میں قائم مقام ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر جمال شاہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران بین الصوبائی سطح پر گاڑی کے زریعے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی،

کاروائی کے دوران ملزمان عمران ولد مسافر خان سکنہ مردان اور عبد المنان ولد خائستہ خان سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کرلیا،

ملزم عمران خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کر رہا تھا جو سرکاری جعلی سروس کارڈ، پاکٹ فونز اور گاڑی کو جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگایا گیا تھا،

ملزمان کو خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ بڈھ بیر کی حدود زنگلی چیک پوسٹ کوہاٹ روڈ ناکہ بندی پر گرفتار کرلیا،

جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ و ایمونیشن سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،

کاروائی کے دوران گاڑی سے 23 عدد رائفل، دو عدد کلاشنکوف، 94 عدد پستول ، 35 ہزار مختلف بور کے کارتوس ، 40 متعدد میگزین، جعلی سرکاری نمبر پلیٹ، جعلی دستاویزات، پاکٹ فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،

کاروائی کے دوران اسلحہ و ایمونیشن سمگلنگ میں استعمال ہونے والی پک اپ گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے،