حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عیدالفطر سے قبل نئے نوٹ حاصل کرنے کا اسان طریقہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتادیا Home / پاکستان /

عیدالفطر سے قبل نئے نوٹ حاصل کرنے کا اسان طریقہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتادیا

ایڈیٹر - 14/03/2026
عیدالفطر سے قبل نئے نوٹ حاصل کرنے کا اسان طریقہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتادیا

ہر سال کی طرح اس موقع پر بھی شہری نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے بینکوں کا رخ کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے 8877 ایس ایم ایس سروس کو فعال کر دیا ہے۔ شہری اپنے موبائل سے ایک ایس ایم ایس میں اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر اسپیس دے سکتے ہیں اور پھر بینک برانچ کوڈ لکھ کر 8877 پر بھیج سکتے ہیں۔اس کے جواب میں صارف کو ایک منفرد ٹرانزیکشن کوڈ اور متعلقہ برانچ کا پتہ ملے گا، جس کے بعد شہری اصل شناختی کارڈ اور اس کی کاپی کے ساتھ متعلقہ بینک برانچ کا دورہ کر سکتے ہیں۔ بینک کے عملے کی جانب سے تصدیق کے بعد عام طور پر شہریوں کو 10، 20 اور 50 روپے کے نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ شہری اپنی بینک برانچ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں، کیونکہ زیادہ تر بینک اپنے کھاتہ داروں کے لیے نئے نوٹوں کی مخصوص تعداد رکھتے ہیں۔

نئے نوٹ اسٹیٹ بینک کے دفاتر سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں اور رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں نئے نوٹ اے ٹی ایم میں بھی رکھے جاتے ہیں جنہیں فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔