حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
رمضان ریلیف پروگرام 9999 شروع، مستحق خاندانوں کو 13 ہزار روپے دینے کا نیا طریقہ کار جاری Home / پاکستان /

رمضان ریلیف پروگرام 9999 شروع، مستحق خاندانوں کو 13 ہزار روپے دینے کا نیا طریقہ کار جاری

ایڈیٹر - 14/03/2026
رمضان ریلیف پروگرام 9999 شروع، مستحق خاندانوں کو 13 ہزار روپے دینے کا نیا طریقہ کار جاری

وفاقی حکومت نے مہنگائی کے دباؤ کے پیش نظر کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے خصوصی رمضان ریلیف پروگرام 9999 متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت مستحق گھرانوں کو 13 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام کا مقصد رمضان المبارک کے دوران غریب اور ضرورت مند افراد کو فوری ریلیف دینا ہے۔

حکام کے مطابق امداد کی تقسیم جدید CNIC پر مبنی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جائے گی تاکہ مستحق افراد کو طویل قطاروں یا پیچیدہ طریقہ کار کے بغیر براہِ راست رقم فراہم کی جا سکے۔اس حوالے سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر برائے غربت میں کمی سید عمران احمد شاہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان  اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان ریلیف پروگرام کے لیے فنڈز اور طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔

حکومت کے مطابق مستحق افراد کو اہلیت جانچنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 9999 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔ جواب میں موصول ہونے والے پیغام کے ذریعے درخواست گزار کو اپنی اہلیت کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا۔ یہ سہولت تمام بڑے موبائل نیٹ ورکس پر دستیاب ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے درست قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے، درخواست گزار کم آمدنی والے گھرانے سے تعلق رکھتا ہو، فعال ٹیکس دہندہ یا سرکاری ملازم نہ ہو اور اس کا ڈیٹا حکومتی فلاحی ریکارڈ سے مطابقت رکھتا ہو۔ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پروگرام کی مجموعی مالیت تقریباً 39 ارب روپے ہے، جس میں سے ایک حصہ پہلے ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے پاس موجود ہے جبکہ باقی فنڈز ضمنی گرانٹس اور دیگر مالی وسائل کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے تاکہ امدادی عمل شفاف اور مؤثر انداز میں مکمل ہو سکے۔