عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ آفس کو 5 دن تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پاسپورٹ آفس ہفتے میں چار دن کھلے رہنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ عوام کی سہولت کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ آفس ہفتے میں پانچ دن کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاسپورٹ آفس کے تمام فیلڈ فارمیشنز اور دفاتر پہلے کی طرح پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے کفایت شعاری کے منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ہفتے میں 4 دن کام ہوگا جب کہ 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے۔