حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: وزیراعظم ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ Home / پاکستان /

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: وزیراعظم ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

ایڈیٹر - 12/03/2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: وزیراعظم ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف چند گھنٹوں کے ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسن اندرابی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے، جس میں خطے میں جاری کشیدگی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم کا دورہ قریبی دوطرفہ مشاورت، خطے میں امن و سلامتی سے متعلق امور پر رابطوں کا حصہ ہے۔ پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی، جنگ بندی، مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔