پشاور ۔ حکومت کی جانب سے رمضان پیکچ کے میسجز 8558 پرانا شروع ہوگئے ہیں مگر سینکڑوں متاثرین کو جیز کیش والوں کی طرف سے پیسے نہیں مل رہے ہیں کیونکہ سینکڑوں لوگوں کے شناختی کارڈ نمبر میں غلطی ہوئی ہے میسج تو متاثرین کو مل گئے ہیں
مگر پیسے نہیں مل سکے سینکڑوں لوگوں کے شناختی کارڈ نمبرز میں سنگین غلطیاں سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے متاثرین چیسوں سے محروم ہے
لہذا عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس بات کا نوٹس لے اور جن جن لوگوں کے شناختی کارڈ نمبر غلط لکھے گئے ہیں
غلطی کو درست کروا کر دوبارہ ان لوگوں کو میسج بھیجوائیں تا کہ یہ لوگ پیسے وصول کر سکیں اس سلسلے میں ڈی سی افس پشاور میں ان متاثرین کے لیے ایک الگ کا ؤنٹر کام کیا جائے تاکہ انے والے متاثرین کا کام فوری طور پر ہو سکے