حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مشکل وقت میں ایرانی قیادت اور قوم کیساتھ کھڑے ہیں ۔ شہباز شریف Home / پاکستان /

مشکل وقت میں ایرانی قیادت اور قوم کیساتھ کھڑے ہیں ۔ شہباز شریف

ایڈیٹر - 11/03/2026
مشکل وقت میں ایرانی قیادت اور قوم کیساتھ کھڑے ہیں ۔ شہباز شریف

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبی خامنہ ای کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک با داوران کے والد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبی خامنہ ای کو خط لکھا ہے جس میں ان کے والد سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام شدید دکھ میں ہے اور اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت آنے والے برسوں میں امن، استحکام، وقار اور خوش حالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی۔

شہباز شریف نے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے زیادہ سے زیادہ پیداواری شعبوں کو خود کار نگرانی کے دائرہ کار میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر محصولات میں اضافے اور ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنائے۔

منگل کو وزیرا عظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے زیادہ سے زیادہ پیداواری شعبوں کو خود کار نگرانی کے دائرہ کار میں لانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر محصولات میں اضافے اور ٹیکس چوری کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کو مزید موثر بنائے ،

وزیر اعظم نے پرال (PRAL) کی ایگزیکٹیوٹیم میں میرٹ کی بنیاد پر ماہرین کی بھرتیوں اور پرال کو ایک فعال ادارہ بنانے پر معاشی ٹیم کی پزیرائی کی۔

وزیر اعظم نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ملک میں تیار کردہ ادویات کی سیر پہلا ئز یشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔