حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات پر سوشل میڈ یا پر غیر مناسب تبصرے حکومت کا کاروائی کا اعلان Home / سیاست /

پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات پر سوشل میڈ یا پر غیر مناسب تبصرے حکومت کا کاروائی کا اعلان

ایڈیٹر - 11/03/2026
پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات پر سوشل میڈ یا پر غیر مناسب تبصرے  حکومت کا کاروائی کا اعلان

اسلام آباد ۔ وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے تاہم اس آزادی پر قانون کے تحت کچھ پابندیاں بھی ہیں اور اسلام، سلامتی اور قومی سکیورٹی جیسے معاملات پر احتیاط ضروری ہے،

پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے مناسب نہیں اور اگر کوئی ریڈ لائن کر اس کرے گا تو کاروائی کی جائے گی حکومت کی پالیسی بہت فیئر رہی ہے، زیادتی تب ہوتی ہے جب ریڈ لائنز عبور ہوتی ہیں ، شہری ریاست پر اعتماد کریں، 
پاکستان ایران، امریکا تنازعہ میں بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے مشترکہ پریس کا نفرنس میں کیا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں جبکہ خارجہ پالیسی سے متعلق سوشل میڈ یا پر غیر ضروری تبصرے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویوز کے حصول کیلئے دو ممالک کے تعلقات پر منفی وی لاگز بنانا اور سنسنی پھیلا نا ملک کی خدمت نہیں اور ایسے رویے پاکستان کے عالمی مقام کو متاثر کر سکتے ہیں۔

زیادہ ویوز لینے کے چکر میں بھیڑ چال چلی جا رہی ہے، مسلم ممالک سمجھتے ہیں شاید یہ ریاست کی پالیسی ہے، خارجہ پالیسی کو مقامی سیاست کی نذر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ میرا حلف اور آئین مجھے دفتر خارجہ کے مقف کے مطابق بات کرنے کا پابند بناتا ہے جبکہ ذاتی پسند نا پسند یا سیاسی ایجنڈے کی بنیاد پر تبصرہ مناسب نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ممالک میں ہماری میڈیا پر کی گئی بات کو ریاستی پالیسی سمجھا جاتا ہے، اس لیے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر تبصرے میں احتیاط ضروری ہے، تاہم مقامی سیاست پر تنقید کی گنجائش موجود ہے۔