حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیر اعلی کو کابینہ میں توسیع کی اجازت انتخاب کیلئے ارکان اسمبلی سرگرام Home / سیاست /

وزیر اعلی کو کابینہ میں توسیع کی اجازت انتخاب کیلئے ارکان اسمبلی سرگرام

کرک، ٹانک، مردان ، لوئر دیر، مانسہرہ، نوشہرہ، چارسدہ، ایبٹ آباد، باجوڑ اور مہمند سے ارکان لینے کی تجویز

ایڈیٹر - 11/03/2026
وزیر اعلی کو کابینہ میں توسیع کی اجازت انتخاب کیلئے ارکان اسمبلی سرگرام


پشاور: تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمد سہیل آفریدی کو صوبائی کابینہ میں توسیع کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے کابینہ میں شمولیت کیلئے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع کے لیے مختلف اضلاع کی نمائندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے کرک، ٹانک، مردان، لوئر دیر، مانسہرہ، نوشہرہ، چارسدہ، ایبٹ آباد، باجوڑ اور مہمند سے ایک ایک رکن صوبائی اسمبلی کو کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ خیبر اور پشاور سے بھی ارکان کو کابینہ میں شامل کرنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ وزیر اعلی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ممکنہ شمولیت کے لیے متعدد ارکان اسمبلی نے پارٹی قیادت اور وزیر اعلیٰ کے قریبی حلقوں سے رابطے تیز کر دیتے ہیں جبکہ مختلف گروپس کی جانب سے اپنی نمائندگی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ادھر وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمد سہیل آفریدی نے کابینہ میں توسیع کے معاملے پر اپنے قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماوں کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے تا کہ مختلف اضلاع کو مناسب نمائندگی دی جاسکے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع کے حوالے سے حتمی فیصلہ عید الفطر تک متوقع ہے۔ فیصلہ ہونے کے بعد نئے وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کی تقرری کے لیے سمری گورنر خیبر پختونخوا کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی۔