2 مزید جہاز 13 مارچ تک پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہونگے چاروں جہازوں میں تیل کی مقدار 1.75لاکھ میٹرک ٹن سے زائد سٹاک مارکیٹ میں زبرشت تیزی حکومت کے پاس 30 دن کا ذخیرہ ہو جائے گا عالمی منڈی میں بھی تیل کی قیمتیں گر گئیں، شائد ہمیں بھی زیادہ رد و بدل اب نہ کرنا پڑے وفاقی حکومت
کراچی ۔وفاقی حکومت کی کوششوں سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا ممکنہ خطرہ ٹل گیا پورٹ قاسم پر پٹرول سے لدے 2 جہاز پہنچ چکے ہیں جبکہ 2 جہاز 13 مارچ تک پہنچ جائیں گے جبکہ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں شاید پٹرول کی قیمتوں میں زیادہ رد و بدل نہ آئے ،
پورٹ قاسم حکام کے مطابق 25 کروڑ لٹر پٹرول سے لدے دو جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکے ہیں ایک اور جہاز سے 50 ہزارٹن پٹرول کی ترسیل کا عمل جاری ہے جبکہ 55 ہزارٹن پٹرول لے کر آنے والا ایک اور جہاز 12 مارچ کولنگر انداز ہو گا جبکہ چو تھا جہاز 34 ہزار پٹرول لیکر 13 مارچ کو پہنچے گا۔
بتایا گیا ہے کہ چاروں جہازوں میں تیل کی مقدار 1.75 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد ہے جس کے بعد حکومت کے پاس 30 دن کا ذخیرہ ہو جائے گا۔ ادھر صدر ٹرمپ کے گزشتہ رات کے اس بیان کے بعد کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کمی آئی ہے پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی ایک روزہ تاریخی گراوٹ کے بعد ز بر دست تیزی دیکھنے میں آئی۔
ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ہزار 300 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 56 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن جو حالات ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں شاید زیادہ رد و بدل نہ آئے۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ مجبورا پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا بوجھ عوام پر ڈالا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ آیا تو کفایت شعاری کے ذریعے کنٹرول کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم نے قیمتوں میں اضافہ کیا تب ڈیزل کی قیمت عالمی سطح پر 150 ڈالر تھی، ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، جو حالات ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں شاید زیادہ ردو بدل نہ آئے۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان توانائی کی 90 فیصد ضرورت امپورٹ سے پورا کرتا ہے۔