حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پہلے پی ٹی آئی اور اب (ن) لیگ کے حلقوں میں ٹرمپ کو مسیحا بناکر پیش کیا جارہا ہے: ایمل ولی Home / پاکستان /

پہلے پی ٹی آئی اور اب (ن) لیگ کے حلقوں میں ٹرمپ کو مسیحا بناکر پیش کیا جارہا ہے: ایمل ولی

ایڈیٹر - 10/03/2026
پہلے پی ٹی آئی اور اب (ن) لیگ کے حلقوں میں ٹرمپ کو مسیحا بناکر پیش کیا جارہا ہے: ایمل ولی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ابتدا میں پی ٹی آئی نے بھی اعلان کیا تھا کہ ٹرمپ اقتدار میں آئے تو وہ ان کے لیے نجات دہندہ ثابت ہوں گے۔

ایمل ولی نے کہا کہ ٹرمپ نے منہ موڑ لیا تو اب وہی کردار ان کے لیے ناکامی کی علامت بن گیا ہے، اب ن لیگ کے حلقوں میں ٹرمپ کو مسیحا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

اے این پی کے صدر نے کہا کہ ایک جنونی ذہن پوری دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، کیا عالمی اقدار، اصول اور قوانین کی اب بھی کوئی حیثیت ہے؟

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ امن اور انصاف کے ضامن ہونے کا دعویٰ کرنے والے عالمی ادارے کہاں ہیں؟