حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وفاقی حکومت کا 5G سپیکٹرم کی نیلامی کا اعلان Home / پاکستان /

وفاقی حکومت کا 5G سپیکٹرم کی نیلامی کا اعلان

ایڈیٹر - 10/03/2026
وفاقی حکومت کا 5G سپیکٹرم کی نیلامی کا اعلان

اسلام آباد ۔ وفاقی حکومت نے آج منگل سے ملک میں 5G سپیکٹرم کی نیلامی شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر آئی ٹی شرہ فاطمہ اور چیئر مین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن نے فائیو جی نیلامی پر صحافیوں کو بیک گراؤنڈ پر ملنگ دی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ 1987 سے اب تک 274 میگا ہرٹس پر پورا پاکستان چل رہا ہے، کل ملک میں 600 میگا ہرٹس پیکٹرم نیلام ہونے جارہا ہے، فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سافٹ ویئر کے ذریعے ہوگی۔

نیلامی کا عمل لائیو ہوگا جس میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ چیئر مین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائر ڈ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے آکشن میں شرکت کیلئے اپنے اپنے کنسلٹنٹ ہائیر کیے ہیں ، موک آکشن کے دوران تمام ٹیلی کام کمپنیوں نے سافٹویئر چیک کیا، کسی کمپنی نے کسی قسم کے کسی خدشے کا اظہار نہیں کیا۔