کوئٹہ۔ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایران میں پھنسے 358 مزید افراد وطن واپس پہنچ گئے۔
ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ نویں روز بھی جاری رہا، گیدیمدان بارڈر سے 53 افراد واپس وطن پہنچے ہیں،
گیدیمدان سرحد سے 9 روز کے دوران مجموعی طور پر 868 افراد وطن واپس پہنچے۔
حکام کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے 305 افراد وطن پہنچ گئے ،تفتان بارڈر کے ذریعے 9 روز کے دوران مجموعی طور پر 2816 افراد واپس پہنچے ہیں۔
گبریمدان بارڈر اور تفتان بارڈر سے مجموعی طور پر 9 روز کے دوران 3684 افراد وطن واپس پہنچے ہیں۔