حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں فلیش فلڈ کا الرٹ، پی ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی Home / پاکستان /

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں فلیش فلڈ کا الرٹ، پی ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

ایڈیٹر - 10/03/2026
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں فلیش فلڈ کا الرٹ، پی ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج سے موسلادھار بارشوں کے باعث اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بالائی علاقوں میں آج سے لے کر جمعرات تک وقفے وقفے سے بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں اچانک سیلابی ریلوں کا خدشہ موجود ہے۔

پی ڈی ایم اے نے صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔