حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ریاستی اداروں پر الزامات کا مقدمہ، عدالت کا سہیل آفریدی کی فوری گرفتاری کا حکم Home / پاکستان,سیاست /

ریاستی اداروں پر الزامات کا مقدمہ، عدالت کا سہیل آفریدی کی فوری گرفتاری کا حکم

ایڈیٹر - 09/03/2026
ریاستی اداروں پر الزامات کا مقدمہ، عدالت کا سہیل آفریدی کی فوری گرفتاری  کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ گمراہ کن بیانات اور ساکھ کو نقصان پہنچانے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کی عدم حاضری پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔سول جج عباس شاہ نے سماعت کے دوران سہیل آفریدی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن  ایجنسی نے سہیل آفریدی کے خلاف پریونشن آف الیکٹرانک  کرائم ایکٹ  کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ریاستی اداروں کے بارے میں مبینہ طور پر گمراہ کن الزامات لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔