اسلام آباد ۔ پاکستان نے سائبر سکیورٹی کے میدان میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے بھارت اور اسرائیل کی جانب سے سائبر حملوں کے توڑ کیلئے اینڈ پوائٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس اینٹی وائرس تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ای ڈی آرسسٹم تمام سرکاری کمپیوٹرز پر انسٹال بھی کر دیا گیا ہے جس کا مقصد ہیکنگ اور سائبر حملوں کی روک تھام ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان پر ہونے والے زیادہ تر سائبر حملے بھارت یا پھر اسرائیل سے ہوتے ہیں۔