حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
یورپ فرار کوشش میں پاکستان کراٹے ٹیم میں تارکین وطن کو شامل کرنیکا انکشاف Home / پاکستان /

یورپ فرار کوشش میں پاکستان کراٹے ٹیم میں تارکین وطن کو شامل کرنیکا انکشاف

ایڈیٹر - 07/03/2026
یورپ فرار کوشش میں پاکستان کراٹے ٹیم میں تارکین وطن کو شامل کرنیکا انکشاف

ایف آئی اے پشاور زون کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کو پاکستان کیوکوشن کان کرائے ٹیم کے حالیہ دورہ ماسکوروس کے حوالے سے ایک شکایت موصول ہوئی ہے،

جس میں مبینہ طور پرٹیم میں تارکین وطن کو شامل کرنے اور روس سے غیر قانونی طور پر یورپ فرار ہونے کی کوششوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔

اس ٹیم میں شالم تمام کو چز اور دیگر ممبران کا تعلق لنڈی کو تل ضلع خیبر سے ہے، ذرائع کے مطابق 28 فروری سے 2 مارچ تک ماسکو میں منعقد ہونے والے نیشن کپ کرائے ٹورنامنٹ کو مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔

ایف آئی اے پشاور زون کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا شاہد حبیب نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موصولہ شکایت کی روشنی میں ماسکو ایونٹ میں شرکت کرنے والے کیوکوشن کان کرائے ٹیم کے تمام عہدیداران اور اراکین کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی مکمل فہرست کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اگر کوئی فردروس میں قیام کر کے یورپ فرار ہونے کی کوشش میں ملوث پایا گیا تو ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

رانا شاہد حبیب کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں مختلف کھیلوں کے نام پر انسانی اسمگلنگ کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ایک معتبر ذرائع کے مطابق بعض سرکاری و غیر سرکاری فیڈ ریشنز اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور ایجنٹس کی جانب سے بین الاقوامی ایونٹس کو مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ کیلئے استعمال کرنے کے شواہد سامنے آ رہے ہیں، جن کی باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل خیبر پختونخوا کے بعض اہلکاروں کے بھی اس قسم کی سرگرمیوں میں ممکنہ کردار کی
بھی تحقیقات کی جائیں گی۔