حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سیالکوٹ میں پیٹرول کین میں نہ دینے پر فائرنگ، پمپ ملازم جاں بحق، دوسرا زخمی Home / پاکستان /

سیالکوٹ میں پیٹرول کین میں نہ دینے پر فائرنگ، پمپ ملازم جاں بحق، دوسرا زخمی

ایڈیٹر - 07/03/2026
سیالکوٹ میں پیٹرول کین میں نہ دینے پر فائرنگ، پمپ ملازم جاں بحق، دوسرا زخمی

سیالکوٹ کے علاقے حاجی پورہ روڈ پر پیٹرول کین میں دینے سے انکار پر مسلح افراد نے پیٹرول پمپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزمان اپنی گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کے بعد پمپ عملے سے کین میں مزید 10 لیٹر پیٹرول دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ پمپ انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت کین میں پیٹرول دینے سے انکار کیا تو ملزمان طیش میں آ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پیٹرول پمپ کا ایک ملازم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پیٹرول کی ممکنہ قلت کی خبروں کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے باعث بعض مقامات پر کشیدگی کے واقعات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔