حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خطے میں کشیدگی: پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 97 پروازیں آج بھی منسوخ Home / پاکستان /

خطے میں کشیدگی: پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 97 پروازیں آج بھی منسوخ

ایڈیٹر - 07/03/2026
خطے میں کشیدگی: پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 97 پروازیں آج بھی منسوخ

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث آج پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 97 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جب کہ 58 پروازیں چلنے کی توقع ہے۔

کراچی سے دوحہ، دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور بحرین جانے والی 25 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 13 پروازیں متوقع ہیں۔ لاہور سے ابوظہبی، دبئی، دوحہ اور شارجہ جانے والی 22 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جب کہ 7 پروازیں چلنے کی توقع ہے۔

اسی طرح اسلام آباد سے دبئی، ابوظہبی، دوحہ اور شارجہ جانے والی 26 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ 16 آپریشنل ہیں۔

پشاور سے شارجہ، ابوظہبی، دبئی، راس الخیمہ کی 10 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ 6 متوقع ہیں۔ سیالکوٹ سے دوحہ، دبئی اور شارجہ جانے والی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ 4 چل رہی ہیں۔

ملتان سے شارجہ، دبئی، ابوظہبی اور دمام کے لیے 6 پروازیں جب کہ فیصل آباد سے دبئی اور شارجہ جانے والی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور 4 چلائی جا رہی ہیں۔

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے 8 روز میں منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ایک ہفتے میں مشرق وسطیٰ سے منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 27600 تک پہنچ گئی ہے۔

دریں اثنا، دوحہ ایئرپورٹ نے ایک ہفتے کے بعد آج سے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔