حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ: عمر ایوب، مراد سعید اور ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا Home / پاکستان /

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ: عمر ایوب، مراد سعید اور ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

ایڈیٹر - 07/03/2026
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ: عمر ایوب، مراد سعید اور ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو 10،10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزمان کو قید کے ساتھ فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق سزا پانے والوں میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب اور راشد شفیق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہباز گل، ذلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز اور رائے محمد مرتضیٰ کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت نے مزید ملزمان شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا اور اعجاز خان جازی کو بھی قید اور جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے دوران جی ایچ کیو پر حملے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے سزا پانے والے تمام افراد کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا اور وہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

قانونی ماہرین کے مطابق ملزمان کو فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کا حق حاصل ہوگا۔