اسلام آباد ۔جیو پولیٹیکل ٹینشن کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کیلئے اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے تجاویز پر ورکنگ تیار کر کے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 دنوں کے بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے،
اس طرح پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انٹر نیشنل مارکیٹ کی مسابقت سے ایڈ جسٹ کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم معاشی ٹیم کی مشاورت سے قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے ،
صورتحال سنگین رہنے کی صورت میں وفاقی حکومت کی جانب سے جلد فیصلہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت توانائی کی بچت کیلمیکو رونا دور کی طرز پر آن لائن کام کروانے پر غور کر رہی ہے۔
کارپوریٹ سیکٹر، ٹیلی کام اور آئی ٹی کمپنیوں میں ہفتے میں 2 دن آن لائن در کنگ کی بھی تجویز ہے۔ تمام دفاتر میں صرف ضروری اسٹاف موجود رکھنے اور ہفتے میں 2 دن آن لائن کام کروانے پر بھی غور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نیمارچ میں تعلیمی اداروں کیلیے آن لائن سیشن شروع کروانے پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے۔