حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
محکمہ تعلیم اساتذہ ملازمین کیلئے آن لائن پیشن مینجمنٹ سسٹم کا اعلان Home / پاکستان /

محکمہ تعلیم اساتذہ ملازمین کیلئے آن لائن پیشن مینجمنٹ سسٹم کا اعلان

ایڈیٹر - 05/03/2026
محکمہ تعلیم اساتذہ ملازمین کیلئے آن لائن پیشن مینجمنٹ سسٹم کا اعلان

پشاور:محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے پنشن کیسوں کے بر وقت اور شفاف مراحل کو یقینی بنانے کیلئے آن لائن پنشن مینجمنٹ انفارمیشن سٹم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے یہ نظام آج 5 مارچ سے نافذ العمل ہوگا جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد پنشن کیسز کی آن لائن ٹریکنگ ، بر وقت منظوری اور مختلف دفاتر کے درمیان مربوط رابطے کو یقینی بنانا ہے تا کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے، سرکلر کے مطابق ڈائریکٹریسں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ( مردو خواتین ) اور متعلقہ افسران اپنے ای ایم آئی ایس لاگ ان کے ذریعے سسٹم تک رسائی حاصل کریں گے جبکہ پنشن کے درخواست گزار ملازمین بھی اپنے موجودہ ای ایم آئی ایس کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گئے مختلف دفاتر کی ذمہ داریاں نئے نظام کے تحت محکمہ تعلیم بطور سسٹم اونر اور ٹیکنیکل ایڈمنسٹریٹر کام کرے گا، سسٹم کنفیگریشن، یوزر ایکس اور کار کردگی کی نگرانی کرے گا اور فیلڈ دفاتر کو رہنمائی فراہم کرے گا ڈائریکٹریس کو پنشن کیسز کی جانچ پڑتال ، منظوری، ڈیٹا مانیٹرنگ، اور محکمہ خزانہ  و اکا ؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا سے رابطہ کاری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو کیسز کی جانچ ضلع کی سطح پر دستاویزات کی تصدیق، نامکمل کیسز واپس کرنے اور بروقت پراسیسنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرز ابتدائی جانچ پڑتال کریں گے جبکہ سکولوں کے پرنسپل اور ہیڈز سروس بکس، تقرری کے خطوط اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کے بعد کیسز آگے ارسال کریں گئے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پنشن درخواستیں آن لائن جمع کرائیں ، تمام ویریفکیشن اور منظوری کا عمل سسٹم کے ذریعے مکمل ہوگا جبکہ ریکارڈ کیلئے دستاویزات کی ہارڈ کاپی جمع کرانا بھی لازمی ہوگا،  سرکلر میں ہر مرحلے کیلئے با قاعدہ مدت مقرر کی گئی ہے ملازم کی جانب سے درخواست جمع کرانے کے بعد 3 دن میں متعلقہ دفتر کو ارسال ایس ڈی ای او سطح پر جانچ 7 دن میں مکمل، ڈی ای او سطح پر جانچ 7 دن میں ڈائریکٹوریٹ کی منظوری 7 دن میں اور محکمہ تعلیم کی حتمی منظوری 7 میں ہوگی ۔