حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
16 سال سے التواء کا شکار انتہائی اہمیت کا حامل سیف سٹی منصوبہ مکمل Home / پاکستان /

16 سال سے التواء کا شکار انتہائی اہمیت کا حامل سیف سٹی منصوبہ مکمل

ایڈیٹر - 04/03/2026
16 سال سے التواء کا شکار انتہائی اہمیت کا حامل سیف سٹی منصوبہ مکمل

پشاور ۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن وامان پر قابو پانے اور جرائم کی روک تھام میں انتہائی اہمیت کا حامل سیف سٹی پرا جیکٹ بالآ خر مکمل ہو گیا جس کا آج بدھ کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا باضابطہ طور پر افتتاح کریں گے

منصوبے کے پہلے مرحلے میں تقریباً 700 سے زائد ہائی ریزولوشن سی سی ٹی وی کیمرے مختلف اہم مقامات، چوراہوں، داخلی و خارجی پوائنٹس، تجارتی مراکز اور حساس مقامات پر نصب کئے گئے ہیں

جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم ملک سعد شہید پولیس لائنز میں قائم کیا گیا ہے یہ کیمرے 24/7 نگرانی ممکن بنا ئیں گے جس سے مشتبہ سرگرمیوں کو براہ راست کنٹرول روم میں دیکھا جاسکے گا اس کے علاوہ سسٹم میں مصنوعی ذہانت (AI) شامل ہے جو مکہ مشتبہ افراد، گاڑیوں یا غیر معمولی حرکتوں کو ڈیٹا بیس سے ملا کر شناخت کر سکے گی

سسٹم پولیس کے ایمر جنسی یونٹس کو فوری طور پر الرٹ کر سکتا ہے اگر کوئی مشتبہ واقعہ سامنے آئے اس کے علاوہ ٹریفک مینجمنٹ ، خود کارای۔

چالان سسٹم، اور مختلف ڈیپارٹمنٹس جیسے (NADRA اور ایکسائز) کے ڈیٹا کو سٹم کے ساتھ جوڑنے کی صلاحیت بھی فراہم کی گئی ہے یوں تقریباً 16 سال سے زائد التواء کا شکار انتہائی اہمیت کا حامل منصوبے کا وزیر اعلی خیبر پختونخوا اسہیل آفریدی آج بدھ کے روز افتتاح کرینگے افتتاحی تقریب میں آئی جی اور دیگر افسران شرکت
کرینگے۔