حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عید الفطر کے لئے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن قبل از وقت دینے کا فیصلہ Home / پاکستان /

عید الفطر کے لئے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن قبل از وقت دینے کا فیصلہ

ایڈیٹر - 04/03/2026
عید الفطر کے لئے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن قبل از وقت دینے کا فیصلہ

پشاور ۔ صوبائی حکومت نے عید الفطر کے لئے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن قبل از وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے سرکاری ملازمین کو ماہ مارچ کی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین و پنشن کی ادائیگی ممکنہ طور پر 16 مارچ سے شروع کر دی جائے گی عید الفطر کے حوالے سے ملازمین کو پنشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے

اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بعض صوبائی محکموں کے ملازمین کو بونس دینے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے یونیورسٹیوں کے ملازمین اور اساتذہ کو ماہ مارچ کی تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے