حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان نے آپریشن غضب الحق میں افغانستان کے بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا۔امریکی اخبار Home / پاکستان /

پاکستان نے آپریشن غضب الحق میں افغانستان کے بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا۔امریکی اخبار

ایڈیٹر - 04/03/2026
پاکستان نے آپریشن غضب الحق میں افغانستان کے بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا۔امریکی اخبار

واشنگٹن: ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے آپریشن غضب الحق کے دوران افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بگرام ایئربیس پر پاکستان کے حملے میں ایک ایئر کرافٹ ہینگر اور دو گودام تباہ ہوئے جب کہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک ہفتے میں افغانستان میں فوجی اہداف پر 50 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔

اخبار نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹوں میں افغانستان میں فتنہ الخریج کی موجودگی کے شواہد متعدد بار پیش کیے جا چکے ہیں۔