حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تھانہ حیات آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، کارخانہ مالک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرنے میں ملوث دو ملازمان گرفتار Home / پاکستان /

تھانہ حیات آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، کارخانہ مالک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرنے میں ملوث دو ملازمان گرفتار

ایڈیٹر - 04/03/2026
تھانہ حیات آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، کارخانہ مالک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرنے میں ملوث دو ملازمان گرفتار

پشاور :  ایس پی کینٹ ڈویژن عبد اللہ احسان کی خصوصی ہدایات پر اے ایس پی حیات آباد سرکل محمد جنید کھرل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران مروت نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹری کے مالک سے غیر ملکی نمبر کے ذریعے واٹس ایپ پر بھتہ طلب کر رہے تھے، جبکہ بھتہ ادا نہ کرنے کی صورت میں فیکٹری کو آگ لگانے اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ 

دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان مذکورہ فیکٹری میں بطور ملازم کام کر رہے تھے۔

گرفتار ملزمان میں کامران ولد اسحاق سکنہ تاج آباد اور سلمان ولد فرمان سکنہ نمک منڈی شامل ہیں۔

واقعہ کے حوالے سے فیکٹری کے مالک مدعی ساجد ولد امان اللہ سکنہ تاج آباد نے تھانہ حیات آباد میں باقاعدہ رپورٹ درج کرائی، جس پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

ایس پی کینٹ ڈویژن عبد اللہ احسان کی جانب سے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت پر اے ایس پی حیات آباد سرکل محمد جنید کھرل کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے اہم شواہد کی روشنی میں جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے بھتہ کی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔