متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے لیے آج پاکستان سے 116 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، قطر، شارجہ، کویت اور بحرین جانے والی 32 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، دوحہ، بحرین، کویت، شارجہ اور دیگر ایئرپورٹس جانے والی 28 پروازیں جب کہ لاہور ایئرپورٹ پر دبئی، ابوظہبی، قطر، کویت اور بحرین جانے والی 20 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ پشاور ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، قطر اور ابوظہبی جانے والی 16 پروازیں، ملتان ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ اور کویت جانے والی 10 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے مشرق وسطیٰ جانے والی 4 اور کوئٹہ ایئرپورٹ سے 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔