اسلام آباد ۔ پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو 4 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا ،
18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پہلی حج پرواز میں روانہ ہوں گی ۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے عازمین کو 468 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس لے جایا جائے گا۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین کو آئندہ ہفتے متعلقہ پروازوں سے آگاہ کر دیا جائے گا،
سرکاری اسکیم کے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ لے جایا جائے گا۔