حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات: غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید 21 گرفتار، تعداد 101 تک پہنچ گئی Home / پاکستان /

سوات: غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید 21 گرفتار، تعداد 101 تک پہنچ گئی

ایڈیٹر - 02/03/2026
سوات: غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید 21 گرفتار، تعداد 101 تک پہنچ گئی

  سوات میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے اور تازہ کارروائی میں مزید 21 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا ہے،

جس کے بعد مجموعی طور پر سوات میں گرفتار غیر قانونی افغانیوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  ضلع بھر میں تقریباً 3,000 کے قریب غیر قانونی افغان مہاجرین مقیم ہیں جن میں سے کئی خاندان واپس جا چکے ہیں، تاہم اب بھی کئی قانونی اور غیر قانونی افغان شہری مقیم ہیں۔

تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ درجنوں افغان خاندانوں نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیے ہیں اور متعدد نے کپڑے، فروٹ و سبزی کے بڑے کاروبار اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ کروڑوں سے اربوں روپے کی جائیدادیں بنائی ہیں۔

حکومتی احکامات کے باوجود سوات ان افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہے ۔