پشاور ۔ پاک افغان سرحدی کشیدگی کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت پشاور میں جہاں سکیورٹی انتہائی الرٹ کی گئی ہے وہیں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے حالیہ آپریشن میں 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1 ہزار سے زائد غیر قانونی افغانیوں کو گرفتار کیا گیا
ترجمان کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اس کے علاوہ ڈویژنل ایس پیز کی قیادت میں ہونیوالے کریک ڈاؤن کے دوران 1044 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے
حکام کے مطابق پولیس کی جانب سے گھر گھر تلاشی مہم بھی جاری ہے کریک ڈاؤن کا مقصد شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا بر وقت سد باب کرنا ہے دوسری جانب حساس مقامات، اہم تنصیبات، بازاروں، مالیاتی اداروں اور عبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی گئی ہے
ترجمان کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور شہر میں دیر پا امن کے قیام کیلئے موجودہ وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لا رہی ہے۔