حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع مہمند میں 53 تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند Home / پاکستان /

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع مہمند میں 53 تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند

ایڈیٹر - 02/03/2026
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع مہمند میں 53 تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند

اسلام آباد/مہمند — ضلع مہمند میں سکیورٹی صورتحال کے باعث 53 تعلیمی اداروں کو اگلے حکم تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تحصیل بائیزئی، خوئزئی اور صافی کے سرحدی علاقوں میں موجود اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی خدشات اور سرحدی کشیدگی کے تناظر میں طلبہ اور اساتذہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد اداروں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ متعلقہ حکام نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ حالیہ پاک افغان کشیدگی کے باعث سرحدی اضلاع میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ حساس علاقوں میں نقل و حرکت کی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے۔