پشاور۔ صوبائی حکومت نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پشاور سے میتوں کو بلا معاوضہ گھروں تک پہنچانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ،
جس کے تحت بیرونی ممالک میں وفات پانیوالے صوبے کے مختلف علاقوں کے شہریوں کی میت کو ایئر پورٹ سے گھروں تک مفت ایمبولنس سروس فراہم کی جائے گی
اس حوالہ سے 6 جدید ترین ایمبولینس تیار کر لی گئی ہیں جن میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ کی سہولت دی جائے گی تا کہ میت خراب نہ ہو سکے
اس حوالے سے پشاور ایئر پورٹ پر ریسکیو کے عملہ کی تقرری اور ایمبولنس سروس کے لیے جگہ فراہم کرنے کے لیے پشاور ایئر پورٹ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔