پشاور۔ با چا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سیکیورٹی صورتحال اور بدترین رش کے باعث خصوصی انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں
ایئر پورٹ کی حدود میں شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے، عمرہ زائرین اور بیرونی ممالک جانے والے مسافروں کے لیے فری سروس شروع کر دی گئی ہے،
پشاور ایئر پورٹ کے اندر مسافروں کے رشتہ داروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ایئر پورٹ کے باہر بھی خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔