حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
حکومت نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی۔ Home / پاکستان /

حکومت نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی۔

ایڈیٹر - 28/02/2026
حکومت نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی تجارتی یا نجی ڈرون نہیں اڑایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرون اڑانے پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ہدایت کی ہے کہ مشکوک ڈرون یا ڈیوائس ملنے پر علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا جائے اور صرف بم ڈسپوزل یونٹ یا تربیت یافتہ اہلکار ہی مشکوک مواد کو سنبھالیں گے۔

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان میں خلل ڈالنے کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان اور وادی نیلم میں دفعہ 144 نافذ کرکے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔