پشاور ۔مہنگی ترین میڈیکل تعلیم کے باعث صوبے کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کم ہو گئے ہیں
خیبر پختونخوا میں 14 نشستیں خالی رہ گئی ہیں، جبکہ ملکی سطح پر یہ تعداد 800 بتائی جاتی ہے ان نشستوں پر داخلہ نہ ہونے سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز ڈینٹل کالجز کو نقصانات کے امکانات ہیں،
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان میں کامیاب ہونے کے باوجود درجنوں طلباء و طالبات نے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے نہیں لیے جس کے باعث پی ایم ڈی سی نے داخلوں کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کی ہے اس سے قبل 28 فروری تک میڈیکل کالجز کو داخلہ مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی تھی،
مہنگی ترین میڈیکل تعلیم کے باعث طلبہ کا دیگر شعبوں میں جانے کا رجحان تیز ہو گیا ہے بالخصوص بیرونی ممالک میں جانے کے لیے میڈیکل کے شعبے کے میں داخلے کی بجائے دیگر شعبوں میں داخلہ لیا جا رہا ہے۔