حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امن و امان کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش، پختونخوا عدم استحکام کے خطرناک دور سے گزرہا ہے ایمل ولی Home / سیاست /

امن و امان کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش، پختونخوا عدم استحکام کے خطرناک دور سے گزرہا ہے ایمل ولی

ایڈیٹر - 26/02/2026
امن و امان کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش، پختونخوا عدم استحکام کے خطرناک دور سے گزرہا ہے ایمل ولی

یشاور ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ اس وقت عدم استحکام کے ایک نہایت خطرناک دور سے گزر رہا ہے۔

حالیہ پے در پے دہشت گردی کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان نے نہ صرف عوام میں خوف و ہراس پیدا کیا ہے بلکہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بھی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس بدترین صورتحال میں صوبائی حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی اور اس کی خاموشی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ امن و امان ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔

اگر بر وقت اور سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مؤثر سدباب صوبائی اور وفاقی حکومت دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تاہم صوبے اور مرکز کے درمیان جاری سیاسی کشمکش کا خمیازہ خیبر پختونخوا کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دونوں حکومتیں باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور امن کے قیام کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں